طالبان کیخلاف جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں: الطاف
لاہور+ سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لاہور تاریخی اور قدیم شہر ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے رہنماﺅں کو ایوانوں میں بھیجا، واحد جماعت ہے جس نے جاگیرداروں، وڈیروں کے خلاف آواز اٹھائی، پنجاب میں موروثی سیاست چلی آ رہی ہے، کوئی لاہور میں جلسہ کرے تو اس کا قافلہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے، لاہور اور سیالکوٹ میں جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہانے خواب دکھاکر ان کی معصومیت سے کھیلا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم پر دہشت گردی سمیت متعدد الزامات لگائے گئے، ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیا گیا، ملک میں بجلی، گیس اور پانی کی چوری کی جا رہی ہے، الطاف حسین کو ایسا ملک چاہئے جس کی قیادت ایماندار ہو اور جو کرپشن سے پاک ہو۔ الطاف حسین کے پورے ملک میں کہیں بھی محلات نہیں کوئی ایک گز زمین بھی اپنے یا اپنے خاندان کیلئے نہیں لی اگر یہ الزام ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، اربوں، کھربوں کے قرضے معاف اور لوٹ مار کی گئی، کیا آپ لوٹ مار میں ملوث سیاستدانوں کو ووٹ دیں گے، سبز پاسپورٹ دیکھ کر بیرون ملک شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، الطاف حسین نے کہاکہ طالبان ہمیں جلسے نہیں کرنے دے رہے اور ایم کیو ایم، پی پی اور اے این پی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ طالبانائزیشن ملک کیلئے خطرناک ہے۔ عوام منشور نہیں سیاسی جماعتوں کے کردار اور قیادت کو دیکھیں چاہتے ہیں کہ ملک میں امیر و غریب کیلئے یکساں تعلیمی نظام ہو۔ طالبان کے خلاف اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، کارکن فوج کا ساتھ دیں۔
الطاف