• news
  • image

ججز نظر بندی کیس : مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع‘ سب جیل میں ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کیلئے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو 18مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو پرویز مشرف کے وکیل عمران فیروز نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے چیف کمشنر اسلام آباد کو 29مئی کو سب جیل میں ٹرائل کرنے کی درخواست دی تھی جو 3مئی کو منظور کرلی گئی ہے، اس پر فاضل جج نے کہاکہ چیف کمشنر کے احکامات پر رائے لینے کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہی جیل ٹرائل ہو گا، پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے پولیس اہلکار مصروف ہیں، مقامی پولیس نے پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے، میرے موکل کو ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، اس موقع پر تفتیشی افسر مبارک نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف سے تفتیش جاری ہے جو تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع دی جائے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کر دیا۔ دریں اثناءپرویز مشرف کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6مئی کو بحث کیلئے طلب کر لیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف پر دہشت گردی ایک کی دفعہ 7ATAکا اطلاق نہیں ہوتا لہٰذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد جواد پال نے پرویز مشرف کے جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس پر عدالت نے چیف کمشنر کے جیل ٹرائل کے تحریری نوٹیفکیشن آنے تک فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سابق صدر کے وکلا عمران فیروز اور ضیاءالرحمان نے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے تمام فریقین کو 6 مئی کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ اسلام آباد ہائےکورٹ نے ملزم سابق صدر جنرل پروےز مشرف کے سب جےل مےں ٹرائل کی اجازت دےدی، اسلام آباد ہائےکورٹ کی ممبر انسپکشن ٹےم کی جانب سے چےف کمشنر اسلام آباد کوجاری کرہ مراسلہ نمبر1225/MIT/2013مےں ہداےت کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زےدی اور دےگر عدالتی عملے کو ملزم سابق صدر جنرل پروےز مشرف کے سب جےل مےں ٹرائل کے دوران فول پروف سےکورٹی فراہم کی جائے، عدالتی احکامات پر عملدر کو ےقےنی بناتے ہوئے عدالت کو مطلع کےا جائے، مراسلے کی کاپی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زےدی اور سپرنٹنڈنٹ سےنٹرل جےل اڈےالہ، راولپنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔
ٹرائل



مشرف نظربندی

epaper

ای پیپر-دی نیشن