گوجرانوالہ، جلسے میں بڑے سائز کا بورڈ لگانے پر پولیس نے منور حسن اور دیگر کیخلاف قلندرہ عدالت میں جمع کرا دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گذشتہ روزماڈل ٹاﺅن میں امیر جماعت اسلامی منور حسن کے جلسہ میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے سائز کا فلیکس بورڈ لگایا گیا تھا جس پر منور حسن کی فوٹو چسپاں تھی۔ مقامی پولیس نے متعدد بار انتظامیہ جلسہ کو غیر قانونی فلیکس بورڈ کے اتارنے کے لیے کہا لیکن انہوں نے فلیکس اتارنے سے انکار کر دیا جس پر مقامی پولیس نے منور حسن و دیگران کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے عدالت مجاز میں قلندرہ جمع کروا دیا۔ سٹی پولیس آفیسر طارق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروایا جائے گا اور قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔