• news

صدر کا ہزارہ برادری کے متاثرین کے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے ہدایت کی کہ متاثرین کو معاوضے کی بروقت ادائیگی کو قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے صدر نے وزارت خزانہ کو ہدایت کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن