• news

بینظیر کیس کے وکیل ذوالفقار سپرد خاک، پنجاب بار کی کال پر وکلاءکی ہڑتال

لاہور، قصور (آن لائن+ وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے (ایف آئی اے) پراسکیوٹر چودھری ذوالفقار کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں میں ادا کر دی گئی۔ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں قتل کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا۔ اس سے پہلے آئی جی اسلام آباد بنیامین نے اس کی منظوری دی تھی۔ دریں اثناءپنجاب بار کونسل کی کال پر گذشتہ روز صوبے کی تمام عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کے قتل کے خلاف دی گئی تھی۔ وکلاءمقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق وکلاءنے عدالتوںکا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت چوہدری محمد سعید صدر بار نے کی ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عطاءعمر بندیال کی فوری گرفتاری کا حکم صادر کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن