دہشت گردی، کرپشن اور مہنگائی کے مارے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: مسرت شاہین
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات میں مخالفین کو منہ توڑ شکست کھانا پڑے گی۔ ڈی آئی خان میں عوامی ریلیف کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔ دہشت گردی، کرپشن اور مہنگائی زدہ عوام کا آج کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سیاستدانوں کی عدم توجہی کے باعث ڈی آئی خان کا آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ گذشتہ روز ڈی آئی خان میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن طالبان سے مذاکرات کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ حکومت نے پولنگ سٹیشز پر فوج کی تعیناتی کا اعلان کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ امید ہے اس سے انتخابات کے شفاف انعقاد میں مدد ملے گی تاہم دھاندلی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔