• news

اپر اورکزئی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 8 شدت پسند جاں بحق ۔۔۔ باڑہ : قبائلی رہنما قتل

اپر اورکزئی ایجنسی(آن لائن) اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8شدت پسند مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں نامعلوم فراد نے گھرمیں گھس کر قبائلی رہنما کو قتل کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں قسمت ثانگہ اور شین قمر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی۔ جس کے دوران 8 شدت پسند جاں بحق،متعدد زخمیہوگئے اور ان کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے بیزوٹ میں روڈ کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے صنوبر میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما حیدر خان کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی۔جس سے حیدر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن