دنیا بھر میں 8715 پاکستانی قید ‘سعودی عرب میں سب سے زیادہ 3373 ہیں
لاہور ( این این آئی) دنیا بھرکی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں‘سعودی عرب میں سب سے زیادہ 3373 پاکستانی قیدی ہیں‘دنیا کے اٹھارہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک کسی بھی پاکستانی کے قیدنہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میں 403 ، برطانیہ میں 1416 پاکستانی امارات میں 1334اور یونان میں 319، افغانستان میں 350، بحرین میں 53، کینیڈا میں 26، ہانگ کانگ میں 150، جرمنی میں 38، ہنگری میں 83، فرانس میں 75، اٹلی میں 134، جبکہ ایران میں 79پاکستانی شہری قید ہیں۔ امریکہ میں قید پاکستانیوں کی تعداد 99ہے۔