انسانی دماغ کی پیچیدگیاں سمجھ کر دماغی امراض پر قابو پانا ممکن ہے:ماہرین
اسلام آباد (ثناءنیوز) شفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں آٹھواں سالانہ نیورولوجی ریسرچ ڈے 10 مئی 2014ءکو ہو گا۔ گزشتہ روز ساتویں سالانہ نیورولوجی ریسرچ ڈے کے انعقاد پر آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے شعبہ نیورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سعد شفقت نے کہا کہ انسانی دماغ کی کارکردگی‘ کام کرنے کے طریقہ کار اور پیچیدگیوں کو سمجھ کر دماغی امرا کے علاج میں نئی جہتیں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔