• news

امریکی یوم آزادی پر خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا: بوسٹن دھماکوں کے ملزم کا بیان

واشنگٹن (این این آئی)بوسٹن بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار جوہر سرنائیو نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ اس نے اپنے بھائی کے ہمراہ 4جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر خود کش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ گھریلو ساختہ بم ان کی توقعات سے جلدی تیار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں حملے طے شدہ منصوبے سے قبل ہی کرنا پڑے۔ جوہر کے مطابق انہوں نے بموں کی قبل از وقت تیاری کے باعث 15اپریل کو بوسٹن میں ہونے والی سالانہ میراتھن دوڑ کے موقع پر دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ اس روز بھی شہر میں خاصی رونق اور چہل پہل ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن