چک جھمرہ، مسلم لیگ ن کے حامیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ تحریک انصاف کے 3 حامی جاں بحق
چک جھمرہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں صفدر باجوہ، گوگی چیمہ اور ڈرائیور شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 185ر۔ب بڈھ سنگھ میں تحریک انصاف کے حامی گروپ باجوہ اور مسلم لیگ (ن) کے حامی تتلہ گروپ کے حامیوں میں دو دن قبل سیاسی جلسہ میں جھگڑا ہو گیا تھا جس کی رنجش پر تتلہ گروپ کے جمیل وغیرہ نے فائرنگ کرکے صفدر باجوہ، گوگی چیمہ اور ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دی ہیں۔