جیت کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: منظور وٹو
دےپالپور+ لاہور (نامہ نگار+ خبرنگار) پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور اےن اے146,147، پی پی188 سے امیدوار مےاں منطور احمد وٹو نے کہا ہے کہ جےت کا خواب دےکھنے والے احمقوں کی جنت مےں رہتے ہےں آئندہ الےکشن مےں فتح غرےبوں کی پارٹی پاکستان پےپلز پارٹی کی ہی ہوگی ےہ دن روٹھوں کو منانے کے دن ہےں، کارکنان لوکل باڈےز الےکشن سمجھ کر گھر گھر جا کر پارٹی کا پےغام پہنچائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے اس سے پہلے دےپالپور کے بازاروں مےں تاجروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، بعد ازاں ےونےن کونسل 104مےں انتخابی جلسہ اور چالےس ڈی مےں کارنر مےٹنگ سے بھی خطاب کےا۔ انہوں نے کہا کہ عوام موازنہ کر لےں کہ ہم نے ہمےشہ خدمت کی سےاست کی، ہماری اور ہمارے مخالف امےدوار خدمت کا موازنہ کر لےں اگر ہمارا خدمت کے حواے سے پلڑا بھاری ہو تو آپ کے ووٹ کے ہم حق دار ٹھہرےں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کا رخ اب پلٹ گےا ہے، لوگ اب پاکستان پےپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہےں، پےپلز پارٹی کا سب سے زےادہ ووٹ دےپالپور شہر مےں ہے، ہم نے غریبوں کو حقوق ملکےت دلواےا اور ان غرےب مزاروں کو چھتےں فراہم کےں اور قانون سازی کر کے ان کے انتقال کا اندراج کراےا اب پنجاب کے تےس ہزار دےہاتوں مےں کوئی طاقت ان غرےب مزارعوں کو ان کے گھروں سے بے دخل نہےں کر سکتی ان کے ہمرا ہ پاکستان پےپلز پارٹی کے امےدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی۔ 192سےد عباس رضا رضوی، مےاں معظم جہانزےب وٹو، مےاں سجاد احمد وٹو، سےد قاسم گےلانی، مےاں محمد حسن بودلہ، ڈاکٹر محمد شعبان، غلام مرتضیٰ مہار، ملک طالب حسےن نوناری، ملک منور حسےن نوناری، لالہ نواز، چودھری محمد حنےف فوجی، زبےر شاہ و دےگر کارکنا ن کی کثےر تعداد موجود تھی۔
منظور وٹو