زرداری نے ملک ہی نہیں پارٹی بھی تباہ کر دی، 11 مئی کو بلے کی دھلائی کرینگے: نثار
اٹک خورد+ گوجر خان (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) پاکستان مسلم لےگ(ن) کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عوام کے تعاون سے گےارہ مئی کو بلے کی دھلائی اور عمران خان کی زبان کی صفائی کرےں گے۔ پیپلز پارٹی زرداری لیگ اور قبضہ مافیا بن چکی ہے، آصف زرداری نے ملک ہی نہیں پیپلز پارٹی کو بھی تباہ کیا۔ پاکستان پےپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کو 14 ہزار ارب روپے کا مقروض کر دےا ہے۔ تمام قومی ادارے تباہ کر دےئے ہےں، آج کھمبے ہےں لےکن بجلی نہےں، پائپ ہےں مگر گےس نہےں ہے۔ ےہ بات انہوں نے لارنس پور اور گوجر خان میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بحرےہ ٹاﺅن کے مالک نے ڈےڑھ سال قبل نواز شرےف سے ملاقات کر کے کہا کہ چودھری نثار واحد شخص ہے جسے مےں خرےد نہےں سکا۔ مےں اس کے مقابلے مےں دوارب لگاﺅں گا اور اس سے بھی بات نہ بنی تو 6 ارب لگاﺅں گا اور چودھری نثار کو شکست دوں گا۔ پھر اس نے مےرے مقابلے مےں کھوکھروں کو کھڑا کےا لےکن وہ بھی مےدان سے بھاگ گئے اور اپنے بھانجے کو مےرے مقابلے مےں لے آئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بلے خان کو زرداری اور مشرف کی کرپشن کےوں نظر نہےں آتی، انہوں نے کبھی بھی ان کے خلاف اپنی زبان نہےں کھولی۔ 11 مئی کو بلا نظر نہےں آئے گا اور عوام سے سچی محبت رکھنے والی قےادت ہی کامےابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زرداری لیگ اور قبضہ مافیا بن چکی ہے۔ بلا خان کے ساتھ امریکی برگر کھانے والے ممی ڈیڈی نوجوان ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گی۔ 11 مئی کو جب شیر دھاڑے گا تو زرداری کی 7 نسلیں بھی بھاگ جائیں گی۔ عمران خان اور زرداری کو مسلم لیگ ن کا خوف ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالو! اگر بھٹو کا درد رکھتے ہو تو شیر پر ٹھپہ لگا دو۔ پیپلز پارٹی کے جیالے اب مسلم لیگ (ن) میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملک کے نوجوان نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہیں، بلے کے پلے کچھ نہیں پڑے گا۔
نثار