لاءسوسائٹی آف انگلینڈ کونسل کے انتخابات، پاکستانی نژاد سولسٹر اسلم شیخ کو بھاری حمایت مل رہی ہے
لندن (نوائے وقت نیوز) برطانیہ کی قانونی ماہرین کی نمائندہ تنظیم لاءسوسائٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے کونسل 2013ءکیلئے انتخاب لڑنے والے پاکستانی نژاد معروف قانون دان سولیسٹر محمد اسلم شیخ کی پوزیشن مضبوط ہورہی ہے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کے معروف قانون دان پاکستانی نژاد بیرسٹر (QC) صبغت اللہ قادری نے سولیسٹر محمد اسلم شیخ سے تفصیلی ملاقات کی اور انکو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اسکے علاوہ برمنگھم، مانچسٹر، نوٹنگھم اور بریڈ فورڈ کے علاوہ لندن میں مقیم قانون دانوں کی بھاری اکثریت نے محمد اسلم شیخ کی حمایت میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں بھارت، سری لنکا اور چین کے مقابلے میں ان انتخابات میں پاکستانی نژاد قانون دان سولیسٹر محمد اسلم شیخ کا پلہ بھاری نظر آرہا ہے۔
لاءسوسائٹی آف انگلینڈ