فضل الرحمان طالبان سے مذاکرات میں ناکا م ہو چکے، دوسری جماعتوں کی بدنامی کا بھی باعث بنے : مسرت شاہین
اسلام آباد (آن لائن) تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسر ت شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات میں مخالفین کو منہ توڑ شکست کھانا پڑے گی۔ دہشت گردی، کرپشن اور مہنگائی زدہ عوام کا آج کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن طالبان سے مذاکرات کرنے میں ناکام ہو چکے بلکہ وہ اس معاملے میں دیگر جماعتوں کی بدنامی کا باعث بھی بنے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی کمی کیوجہ سے لوگ جہالت کے اندھیروں میں گھرے ہوئے ہیں۔ حکومت نے پولنگ سٹیشز پر فوج کی تعیناتی کا اعلان کرکے احسن اقدام اٹھایا۔ امید ہے اس سے انتخابات کے شفاف انعقاد میں مدد ملے گی تاہم دھاندلی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
مسرت شاہین