• news
  • image

الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، سبوتاژکرنے کی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی: صدر

کراچی (این این آئی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے حکومت الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔ ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنادی جائیں گی۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے صدر کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال خصوصاً عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا صدر نے کہا انتخابی مہم کے دوران بعض عناصر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے انتخابی عمل متاثر کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی بلوچستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے سیکورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں اور تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
صدر / فون

epaper

ای پیپر-دی نیشن