• news

نواز شریف کا پشاور کا جلسہ خیبر پی کے کی سیاسی صورتحال کو یکسر بدل دے گا: اقبال ظفر جھگڑا

پشاور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کے 7مئی کومیاں محمد نواز شریف کا پشاور میں ہونے والا جلسہ عام خیبر پی کے کی سیاسی صورت حال کو یکسر بدل کر رکھ دے گا۔ وہ اتوار کوجھگڑا ہاﺅس پشاور میں اس جلسہ عام کے انتظام و انصرام کے حوالے سے بلائی جانے والی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر محمد حنیف ملک نے اس میٹنگ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کو قائد جماعت میاں محمد نواز شریف کے جلسہ عام کے انتظام کے حوالے سے پچاس ہزار روپے نقد دیئے۔


 

ای پیپر-دی نیشن