اوکاڑہ: غربت سے تنگ خانہ بدوش خاتون نے سر کے بال کٹوا کر فروخت کر دئیے
اوکاڑہ (نامہ نگار) خانہ بدوش خاتون نے بچوں کے دو وقت کی روٹی کیلئے اپنے سر کے بال کٹوا کر فروخت کردیئے۔ اتفاق کالونی چک نمبر54 ٹو ایل کے رہائشی خانہ بدوش محمد صدیق ولد محمد شعبان کی بیوی آسیہ بی بی نے فاقوں سے تنگ آکر اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بنانے کیلئے اپنے سر کے بالوں کو غربت کی نظر کردیا۔ آسیہ بی بی نے اپنے سر کے بال کٹوا کر ڈیڑھ سو روپے میں فروخت کر دیئے۔