• news

ڈسکہ میں ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے

مکرمی!پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل کا درجہ رکھنے والی تحصیل ڈسکہ تاحال ریسکیو1122 کی سروس سے محروم ہے۔ ایمرجنسی حالات میں مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پرائیویٹ ہسپتال اور سماجی تنظیموں نے ایمبولینس سروس قائم کی ہوئی ہے۔مگر جس دور میںغریب آدمی کودو وقت کی روٹی نصیب نہ ہوا ور24 میں سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں گزرانے پڑئے اور پرائیویٹ ایمبولینس کوCNG بھی مہیا نہ ہو۔ وہاں غریب آدمی کی جیب میں اتنے پیسے کہاں ہوتے ہیں کہ وہ پرائیویٹ ایمبولینس استعمال کرسکئے۔ اس لیے شدیدزخمی و بیمار مریض کورکشہ و چاند گاڑی کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔یہ عمل مریض کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے۔شہر ڈسکہ کی عوام حکومت پاکستان اور ضلع سیالکوٹ سے درد مندانہ اپیل کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد تحصیل ڈسکہ میں ریسکیو1122 کے سنٹر کا آغاز کرئے۔(ذیشان انصاری ،ڈسکہ)

ای پیپر-دی نیشن