سربجیت را کا ایجنٹ تھا‘ پاکستان میں بم دھماکوں کیلئے بھیجا : بھارتی انٹیلی جنس افسر کا اعتراف
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز + آئی این پی + ثناءنیوز) بھارتی انٹیلی جنس افسر امبر سین نے اعتراف کیا ہے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ ”را“ کا ایجنٹ تھا جسے پاکستان میں بم دھماکوں کے لئے بھیجا گیا، سربجیت سنگھ خاص مشن پر پاکستان گیا تھا، اس نے اپنے ذمے لگایا کام مکمل کر لیا تھا مگر واپسی کی کوشش میں بارڈر پر پکڑا گیا۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا 90ءکی دہائی میں ”را“ کے ایجنٹس نے پاکستان میں ایسے کئی مشن انجام دئیے۔ ان میں سے بیشتر آپریشنز کا کوئی واضح مقصد بھی نہیں تھا۔ سربجیت جیسے جو ایجنٹ پکڑے گئے ان کے اہلخانہ کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انٹیلی جنس افسر نے کہا سربجیت سنگھ کا معاملہ میڈیا میں آنے سے اس کے اہلخانہ کو فائدہ ہوا بصورت دیگر بھارت میں ایسے ایجنٹس کو اپنے واجبات بھی عدالت کے ذریعے لینا پڑتے ہیں۔ ثناءنیوز کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اےک بھارتی انیٹلی جنس افسر کا بےان شائع کےا ہے جس مےں بتاےا گےا ہے گذشتہ جمعرات کو انتقال کر جانے والا بھارتی دہشت گرد سربجےت سنگھ بھارتی خفےہ ادارے ”را “ کا اےجنٹ تھا۔ افسر نے بتاےا بھارتی خفےہ ادارے ”را “ کے اےجنٹ ذاتی طور پر بھی پاکستان مےں کارروائےاں کرتے رہتے ہےں بھارتی اےنٹلی جنس افسر نے بتاےا پاکستان مےں کارروائےاں کرنے والے کئی ”را “ کے اےجنٹ رقوم کے منتظر ہےں ان کا کہنا تھا کہ سربجےت سنگھ کی بہن دلبےر کور نے سربجےت کے معاملہ کو اجاگر کر کے رقم بھی وصول کی ہے۔
سربجےت / اےجنٹ