• news

آبی جارحیت: بھارت نے دریائے چناب کا 15 ہزار کیوسک پانی روک لیا

لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت کی طرف سے آبی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارت نے آبی جارحیت کے تحت دریائے چناب کا 15 ہزار کیوسک سے زائد پانی روک لیا جس کی وجہ سے پنجاب کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں موجودہ دنوں میں پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک روزانہ ہونی چاہئے مگر آج کل ان فلو صرف 16 ہزار 6 سو کیوسک ہے۔ بھارت نے پانی اپنے ڈیمز میں ذخیرہ کرنے اور زرعی مقاصد کے لئے روک لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ محکمہ آب پاشی پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں پانی روکنے کی وجہ سے پاکستانی فصلیں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
پانی روک لیا

ای پیپر-دی نیشن