• news

ڈی جی پی ایچ اے سمیت 300 افسروں کیخلاف انتخابات میں مداخلت کی شکایات

لاہور (معین اظہر سے) پنجاب بیورو کریسی کا سیاست میں کردار ادا کرنے کے رحجان میں اضافہ ہو گیا ہے اور یکم اپریل سے 6 مئی تک 300 سے زیادہ گریڈ 21 سے گریڈ 14 کے افسران کے خلاف سیاسی مداخلت کی شکایات مل چکی ہیں۔ شکایات الیکشن کمشن چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا رہا ہے جس پر کارروائی کرنے کی بجائے صرف رپورٹ لے کر افسر کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق رشید منہاس ٹی ایم او جہلم پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے عزیزوں کی مہم چلا رہا ہے۔ مسعود ملک اے ڈی سی ٹی ایم اے خوشاب پر این اے 70 کے ایک امیدوار نے الزم لگایا ہے کہ وہ ایک پارٹی کی الیکشن مہم چلا رہا ہے۔ عبدالرشید چیف انجنیئر ساﺅتھ زون پر بھی خوشاب میں الزم ہے کہ وہ الیکشن مہم چلارہے ہیں۔ محمد سعید سیکشن افسر پر الزم لگایا گیا تھا کہ وہ افسروں کو من پسند جگہوں پر تعینات کر ا کر ان کے عزیزوں کی مہم چلانے میں مدد کر رہا ہے۔ چوہدری محمد شمشاد اور چوہدری محمد اشفاق پر الزام لگایا گیا کہ ترقیاتی ادارے میں مجسٹریٹ تعینات ہیں اپنے عزیز کی مہم کی سلسلے میں لوگوں کو بھاری جرمانے کے نوٹس جاری کرکے ووٹ کے وعدے پر جرمانے کم کر رہے ہیں۔ اے سی پتوکی شیخ غلام مصطفے پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے الزم لگایا ہے کہ کام ٹھیک نہیں کر رہا۔ ڈاکٹر محمد اظہر فاروق سول ہسپتال بہاولپور اور شفیق احمد ایس آئی تھانہ چشتیاں، خالد ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور پر الزام ہے کہ یہ لوگ 20 سال سے یہیں تعینات ہیں ایک پارٹی کی مہم چلا رہے ہیں۔ عامر سعید ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈز آڈٹ گوجرانوالہ پر طارق حیات نے الزام لگایا ہے کہ وہ انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ فیاض حسین انسپکٹر ماحولیات پر باسط خالد امیدوار پی پی 225 نے الزام لگایا ہے۔ افضل بشیر ای ڈی او صحت خانیوال پر محمد خان نیازی نے الزم لگایا ہے۔ محمد افضل ایکسین انہار پر محمد امجد اقبال این اے 140 کے امیدوار نے سیاسی مداخلت کا الزم لگایا ہے۔ رانا محمد آصف ایس ای انہار رحیم یار خان پر سید امجد حسین زیدی امیدوار این اے 192، سید عامر لیاقت پور ، عبدالرزاق انہار کے افسران بہاولپور پر آصف رشید پی پی 287 نے الزم لگایا ہے۔ اسرار الحق لنگا فور عباد بہاولنگر میں خالد فاروق پی پی 284 نے الزام لگایا ہے۔ محمد شکیل چیمہ ڈسٹرک سپورٹ پروگرام مینجر رولز سپورٹ پروگرام قصور پر الزم ہے راجہ شوکت محمود ایم ڈی واسا راولپنڈی کے خلاف چوہدری نثار کو سپورٹ کی شکایت ملی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور رائے محمود کے خلاف خط ملا ہے کہ ایک امیدوار کو گاڑی اور ملازم مہم کے لئے دئیے ہیں۔ عابد جاوید سابق ڈی جی انٹی کرپشن اور محمد خان رانجھا پر ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے کہنے پر الزم کی شکایات ملی تھیں۔ سردار سیف اللہ جوئیہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ پی پی 120 کے امیدوار نے شکایت کی تھی۔ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال کے خلاف این سے 158 کے امیدوار محمد اسلم بودلہ نے شکایت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد رفیق ڈسٹرکٹ ریونیو افسر اوکاڑہ کے خلاف مہر عبدالستار پی پی 191 کے امیدوار نے شکایت کی ہے۔ ڈی ڈی او ایجوکیشن ڈسکہ اور ای ڈی او ایجوکیشن ڈسکہ کے خلاف ریٹرنگ افسر نے شکایت کی ہے۔ ڈی ایف او چھانگا مانگا کے خلاف ایک جماعت کو سپورٹ کرنے کی شکایت محمد اسلم نے کی ہے۔ وحید اختر انصار ی سابق ڈی جی ایف ڈی اے کے خلاف شکایت محمد خلیل سلہریا نے کی ہے۔ نسیم ملک ڈائریکٹر کارپ رپورٹنگ کے خلاف این سے 81 میں امیدوار سعید اقبال نے رشتہ داروں کی مہم سرکاری وسائل سے چلانے کا الزام لگایا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن