• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مریم نواز بلال یٰسین، میاں نصیر نے شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرا دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں مریم نواز، بلال یٰسین اور میاں نصیر نے گذشتہ روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب داخل کروا دیا ہے جبکہ میاں مرغوب احمد آج جواب داخل کرائیں گے۔ مریم نواز کو حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران ریلی نکال کر ٹریفک بلاک کرنے جبکہ میاں مرغوب احمد اور بلال یٰسین کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے شوکاز نوٹس جاری کئے جو انہوں نے سیشن کورٹ میں خود پیش ہو کر وصول کئے۔ گذشتہ روز مریم نواز کی جانب سے داخل کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ وہ عدالتوں کا بے حد احترام کرتے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی پر مکمل یقین ہے اس لئے وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف قومی لیڈر ہیں اور وہ ان کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ جہاں بھی جاتی ہیں لوگ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے والہانہ انداز میں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اسی طرح کی صورت حال کو ریلی کا نام دے دیا گیا ہے، انہوں نے کوئی ریلی نہیں نکالی۔ 

ای پیپر-دی نیشن