• news

سکیورٹی خدشات: نائن زیرو کے اطراف کے راستے 12 مئی تک ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں سیکیوٹی خدشات کے پیش نظر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف کے راستوں کو 12 مئی تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر پر دو روز قبل بم حملوں کے بعد فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل سے گلشن اقبال جانے والی مرکزی شارع کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ شہری بھائی جان چوک، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول اور فرزانہ دواخانہ سے متبادل راستے اختیار کرسکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو بھی سیکوریٹی خدشات کے باعث الیکشن تک عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تاہم علاقے کے مکینوں کے لئے مخصوص راستے رکھے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن