• news

پاکستان کشمیریوں کے نصب العین کیلئے سفارتی و اخلاقی حمائت جار ی رکھے گا: وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کیلئے پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کے نصب العین کیلئے سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائیگی۔ وزیراعظم نے یہ بات آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کی جیل میں حملہ کے باعث زخمی ہونیوالے پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں باتچیت کی گئی اور وزیراعظم نے ثناءاللہ کی بگڑتی صحت پر تشویش ظاہر کی اور اسکی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن