عمران خان یا تحریک انصاف کو ووٹ دینا حرام نہیں ان کے خلاف فتویٰ غیر شرعی ہے: مولانا عاصم کا جوابی فتویٰ
پشاور (ثناءنیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف فتویٰ کو غیر شرعی قراردیتے ہوئے ان کے حق میں فتویٰ جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اسلام کو ڈھال بنا کر غیر شرعی فتویٰ جاری کئے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف یا عمران خان کو ووٹ دینا حرام قرار دینے والے فتویٰ غیر شرعی ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین یا پارٹی کو ووٹ دینا حرام نہیں۔ عمران خان عقیدہ ختم نبوت پر وضاحت کر چکے ہیں اور اس کے بعد ان پر شک کرنا کفر ہے۔ عمران خان ایک پختہ عقیدے کے مسلمان ہیں اور لوگوں کو غلبہ اسلام کی جدوجہد اور پاکستان کی ترقی کیلئے سوچ سمجھ کرووٹ دینا چاہئے۔