مشرف کے کاغذات مسترد کئے جانے کےخلاف درخواست الیکشن کے بعد سنی جائے گی: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے این اے 139 قصور سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ در خواست الےکشن کے بعد سنی جائے گی۔ گذشتہ روز کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پروےز مشرف کے وکےل سے استفسار کیا کہ مشرف کی جماعت نے الےکشن کا بائےکاٹ کر دےا ہے کےا اب بھی درخواست کی پےروی کرےں گے۔ اس پر پروےز مشرف کے وکےل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رےٹرننگ افسر نے پروےز مشرف پر آئےن کی خلاف ورزی کے الزام کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس کا ریٹرننگ افسر کو اختےار نہےں تھا۔ انتخابات کے بائیکاٹ کے باوجود درخواست کی پیروی کرنے کا مقصد پرویز مشرف پر لگنے والے الزامات کے داغ کو دھونا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے الےکشن مےں حصہ لےنے والوں کے کےس سن لئے جائےں اور پروےز مشرف کی اہلےت کا کےس انتخابات کے بعد سنا جائے گا۔