• news

شمالی وزیرستان میں پولیو میں مبتلا بچے کا کیس سامنے آگےا ہے:عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد (ثناءنیوز) شمالی وزیرستان میں پولیو میں مبتلا ہونے کا کیس سامنے آگےا ہے ۔ ٹی ٹی پی نے پولیو ویکسی نیشن پر ایک سال قبل پابندی لگا ئی تھی ۔عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلی عہدےدار ایلس ڈیوری نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ایک بچے کے پولیو میں مبتلا ہونے کا کیس سامنے آیا ہے۔یو این کے پاکستان میں انسداد پولیو کے سینئر رابطہ افسر ڈیوری نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیم کو گزشتہ سال جولائی میں اس علاقے میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ڈیوری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مہم سے روکے جانے کے بعد سے یہ ایسا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔شمالی وزیرستان کو پاکستانی طالبان اور القاعدہ سے جڑے عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت

ای پیپر-دی نیشن