سپرا رابطہ سوسائٹی کے عہدیداروں کا انتخاب
لاہور (پ ر) سپرا رابطہ سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز سکھ چین گارڈن لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس میں عبدالمالک مجاہد بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری عبدالعظیم اسد، خزانچی پروفیسر نجیب الرحمان اور سیکرٹری اطلاعات انعام اللہ آصف شامل ہیں۔