عمران کے گرنے کا واقعہ حادثہ تھا، علیم خان یاسمین راشد، شفقت محمود کی رائے
لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان کے ساتھ حادثہ ہوا یا سازش ہوئی اس بارے میں تحریک انصاف کے مختلف لیڈروں کی رائے مختلف ہے اس بارے میں لاہور کے صدر علیم خان نے کہا کہ میری رائے ہے کہ یہ حادثہ ہوا ہے اور جلسہ کی ذمہ داری قومی اسمبلی کے رکن شفقت محمود اور ایم پی اے کے امیدوار مراد راس نے کیا تھا اور ہر جلسہ کی ذمہ داری متعلقہ ایم این اے کے امیدوار کی تھی جس پر ان سے پوچھا گیا کہ سکیورٹی گارڈ کس کمپنی کے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کا مجھے پتہ نہیں ہے تاہم اس بارے میں پنجاب کی جنرل سیکرٹری یاسمین راشد سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جو کچھ غالب مارکیٹ میں ہوا وہ ایک حادثہ تھا۔ شبیر سیال مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ یہ حادثہ ہے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے پیش آیا۔