گوجرانوالہ میں پانچ بچوں کے باپ کو گلا کاٹ کر مار ڈالا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں ایک ہفتہ کے دوران دوسرے شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ 45 سالہ اقبال محمد نگر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔ دربار ڈاچی والی سرکار سے ملحقہ دربار میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا جسے شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ بھائی قیصر محمود کی مدعیت میں باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔