پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملکی حالات سے مطمئن نہیں، طالبان کو بڑا خطرہ سمجھتے ہیں: سروے
واشنگٹن (اے ایف پی) پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک کی موجودہ صورتحال سے غیر مطمئن ہیں اور وہ طالبان کو ملک کے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ سروے کے مطابق 91 فیصد افراد ملک کی موجودہ سمت سے اتفاق نہیں کرتے جبکہ 14 فیصد لوگ زرداری کے حامی ہیں۔ سروے کے مطابق عوام کی 66 فیصد تعداد نواز شریف کی حامی جبکہ 60 فیصد عمران خان کے حق میں ہے۔ سروے میں لوگوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ طالبان کو خطرہ قرار دینے کے باوجود بڑی تعداد میں ڈرون حملوں کے خلاف ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کی حمایت کی ہے۔