شیخوپورہ: گھر والوں کی طرف سے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر محنت کش کی خودکشی
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نواحی گاﺅں چک نمبر 88 میں گھریلو جھگڑا پر مشتعل ہو کر محنت کش محمد عاشق نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے عام انتخابات کیلئے محمد عاشق کے اہلخانہ اس کی پسند کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے رضامند نہ ہو رہے تھے جس کی بنا پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس سے مشتعل ہو کر محمد عاشق نے موت کو گلے لگا لیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عاشق مالی پریشانی کا شکار تھا اور اس کی اہلخانہ سے اکثر ناچاقی بھی رہتی تھی۔