• news

سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں حلقہ بندیوں کیخلاف متحدہ، پی پی کی درخواستیں مسترد

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ کراچی امن و امان کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تھا الیکشن کمشن نے کراچی کے 11 حلقوں میں نئی حلقہ بندیاں کی تھیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار اور پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو سپریم کورٹ یا متعلقہ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حکم دیا فیصلہ میں واضح طور پر کہا گیاکہ الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کی ہیں لہذا عدالت سپریم کورٹ کے فیصلہ میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن