• news

اے این پی کا الیکشن کمشن کو خط‘ انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمشن کو خط لکھا جس میں انہوں نے انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے این پی نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ہماری جماعت کو ہموار میدان نہیں دیا جا رہا۔ اے این پی نے انتخابی مہم میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی تفصیلات الیکشن کمشن کو بھجوا دیں۔ اے این پی کے مطابق 30مارچ سے 4مئی تک انتخابی مہم کے دوران 25حملے ہوئے حملوں میں اے این پی کے 50کارکن جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ 28اپریل کو 4، 29اپریل اور یکم مئی کو 3، 3حملے ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن