• news

11 مئی کو سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے جائیں: زرداری

کراچی (این این آئی) صدر زرداری نے کہا ہے کہ 11 مئی کو عام انتخابات کے دن ملک بھر میں سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے جائیں گے تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکٰیں۔ وہ گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پی کے نے صدر مملکت کو عام انتخابات کے لئے کئے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ عام انتخابات پر امن انعقاد کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے گورنر کو ہدایت کی کہ خیبر پی کے اور فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کے دن سکیورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امیدواروں اور عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن