• news

نگران حکومت بڑے انتظامی فیصلے نہ کرے، چیئرمین نیپرا کی تقرری پر عمران خان کے تحفظات

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحرےک انصاف کے چیئرمےن عمران خان نے نگران حکومت سے بڑے انتظامی فےصلوں سے خود کو الگ رکھنے اور اپنے مےنڈنٹ کے مطابق معاملات کو چلانے کا مطالبہ کر دےا۔ ایک بےان مےں عمران خان نے کہا چیئرمےن نےپرا کے عہدے کےلئے 5 سالہ تقرری نگران حکومت کے اختےار مےں نہےں بلکہ آئندہ آنے والی منتخب حکومت کو اس بارے مےں فےصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کے چیئرمےن کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے عمران خان نے اسلام آباد کے انتظامی عہدوں پر ردوبدل کو بھی نگران حکومت کی جانب سے اختےارات سے تجاوز قرار دےا ہے۔ انہوں نے کہا نگران حکومت ملک مےں امن و امان کے قےام اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی ذمہ دار ہے اسے خود کو اسی تک محدود رکھنا چاہئے بصورت دےگر وہ منتخب حکومت کے حقوق مےں مداخلت کی مرتکب ہو گی۔ عمران خان نے نگران حکومت کو اپنے دائرہ کار مےں رہنے اور ملک مےں امن و امان کی بحالی اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دےا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن