ڈیورنڈ لائن تسلیم شدہ سرحد ہے، سرحدوں کا دفاع کرنا آتا ہے: جنرل (ر) نصیر اختر
لاہور (خبرنگار) معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن تسلیم شدہ بین الاقوامی سرحد ہے۔ افغانستان کی ماضی کی کئی حکومتیں بھی اس سرحد کو تسلیم نہیں کرتی رہیں مگر ان کے ایسا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افغاستان کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا چاہئے۔ فارن آفس اور جی ایچ کیو کو ان سے مذاکرات کرنا ہوں گے، بس آگے چلنا ہے اور افغانستان میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ امریکہ جلد رخصت ہو جائے گا، افغانستان نے ہم سے چھیڑچھاڑ کی تو ان کا نقصان زیادہ ہو گا، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا آتا ہے۔