• news

وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی عباس اطہر کی رہائش گاہ پر گئے، اہل خانہ سے تعزیت

لاہور (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی گزشتہ روز سینئر کالم نگار عباس اطہر مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے۔ جہاں انہوں نے ان کے بھائی ظفر شاہ، بیوہ ‘ بہن اور بیٹی سے افسوس اور تعزیت کا اظہارکیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عباس اطہر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شعبے کے ماہر صحافی تھے،وہ دوستوں کے دوست تھے، حکومت ان کی یاد میں جو کر سکی ،کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن