لاہور میں مقابلہ، کراچی کے 3 ٹارگٹ کلر مارے گئے، 2 پولیس اہلکار جاںبحق
لاہور میں مقابلہ، کراچی کے 3 ٹارگٹ کلر مارے گئے، 2 پولیس اہلکار جاںبحق
لاہور/کاہنہ (نامہ نگاران) سندھ پولیس اور ستوکتلہ پولیس کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لئے لاہور میں مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے میںدو پولیس اہلکار جاںبحق اور چار زخمی جبکہ کراچی کے تین ٹارگٹ کلرز بھی ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولےس کی بھاری نفری اور اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ پولےس نے فرار ہونے والے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لئے بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی درخشاں پولیس نے ستوکتلہ پولیس کے ہمراہ ستوکتلہ میں واقع ایک مکان میں کر اچی سے فرار ہو کر چھپے ہوئے خطرناک ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری ڈاکوﺅںکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ٹارگٹ کلرز نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ کی زد مےں آ کر چار پولیس اہل کار شدےد زخمی ہو گئے۔ اس دوران ٹارگٹ کلرز وہاں سے فرار ہو نے لگے۔ پولےس نے ان کا تعاقب کےا اور کاہنہ کے علاقے ہلوکی چوکی کے قریب پولےس اور ٹارگٹ کلرز مےں پھر فائرنگ کا تبادلہ ہو گےا۔ جس سے دو مزےد پولےس اہلکار زخمی جبکہ تےن ٹارگٹ کلرز ہلاک ہو گئے جبکہ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلرز کے دو، تےن ساتھی فرارہونے مےں بھی کامےاب ہوئے ہےں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولےس کی بھاری نفری اور اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ زخمی ہونے والے چھ پولےس اہلکاروں مےں سے دو پولےس اہلکار ستوکتلہ تھانے مےں تعےنات گوجرانوالہ کا رہائشی ارشاد اور جڑانوالہ کا رہائشی اسد اللہ جاںبحق ہو گئے جبکہ چار زخمی اہلکاروں اعظم اور راشد وغےرہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ جہاں اعظم کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوﺅں کی نعشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی ہیں۔ ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلرز کے ناموں کی شناخت آصف بلوچ، عالمگےر اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ےہ افراد 60 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ مےں مطلوب تھے۔ اس کے علاوہ کلفٹن شاپنگ مال مےں اےک لڑکی کوا غوا کرنے کی کوشش مےں بھی ملوث تھے۔ جس کی کےمرہ فوٹےج ٹی وی چےنلز پر بھی چلی تھی۔ علاوہ ازیں کراچی میں سی آئی ڈی ٹیم کے انچارج انسپکٹر عامر قریشی کا بھی کچھ پتہ نہیں چل رہا جس پر شبہ ہے کہ فرار ہونے والے ٹارگٹ کلرز انہیں بھی اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
ٹارگٹ کلرزمارے گئے