• news

غیرقانونی تقرریوں کا کیس، سپریم کورٹ سے متعلقہ سیکرٹری، چیئرمین سلیکشن بورڈ فیڈرل پبلک سروس کمشن کو نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابقہ دور حکومت میں گریڈ 21-20 میں کی جانے والی غیرقانونی تقرریوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کینٹ اور چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ اور فیڈرل پبلک سروس کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس گلزار احم اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو سیکرٹری آثار قدیمہ اور سینئر صحافی اوریا مقبول جان عدالت میں پیش ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن