• news

نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں: برطانوی میڈیا

لندن (ثناءنیوز) برطانوی ذرائع ابلاغ نے گیارہ مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کا امکان ظاہر کر دیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق ن لیگ انتخابی مہم میں سب سے آگے ہے اور 14برس بعد نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں مسلم لیگ ن سب سے آگے جا رہی ہے زیادہ عوامی طاقت حاصل ہونے کے بعد نوازشریف وزیراعظم بن جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن