• news

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار ڈی سی اوز کے سپرد

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار ڈی سی اوز کے سپرد جبکہ موبائل سروس عارضی طور پر بند رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ پینڈنگ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولنگ ڈے سے ایک روز قبل اس ضمن میں الیکشن سٹاف کی نقل و حمل، پولنگ سامان کی ترسیل اور 11 مئی کو پولنگ ڈے کے موقع پر پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو فول پروف بنائے رکھنے کی غرض سے حکومت پنجاب نے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات سونپ دئیے ہیں۔ ڈی سی اوز بوقت ضرورت اپنے اپنے اضلاع کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پابندی لگانے کے مجاز ہیں۔ صوبہ میں نافذ دفعہ 144 کے تحت وال چاکنگ کرنے والوں کی خلاف ورزی کرنے والوں، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں، اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والوں، لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں، پولنگ ڈے کے موقع پر پولنگ سٹیشنز کی حدود میں خلاف ضابطہ کام کرنے والوں، پولنگ کے پرامن ماحول کو متاثر کرنے والوں کو فوری طور پر پابند سلاسل بنایا جا سکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک سے زائد ضلعی حکام نے 11 مئی کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی بھی تجویز دی ہے تاہم اس پر فوری فیصلہ کرنے کی بجائے محکمہ داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس بابت رائے طلب کر لی ہے جس پر کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن