• news

شہبازشریف نے تلہ گنگ ہسپتال کی مشینری اور 118کروڑ روپے کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا: پرویزالٰہی

اسلام آباد (پ ر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران تلہ گنگ میں جدید ہسپتال قائم کیا تھا اور تحصیل تلہ گنگ کی ترقی کیلئے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز رکھے تھے لیکن نام نہاد خادم اعلیٰ نے ان پر ڈاکہ ڈالا اور یہ فنڈز ناکام سکیموں پر قائع کرنے کے علاوہ ہسپتال کی جدید مشینری بھی کہیں اور پہنچا دی۔ وہ تحصیل تلہ گنگ کے مختلف مقامات پر بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے جن میں لاوہ، جٹالہ، چینجی، تھوامحرم خاں بھی شامل تھے۔ ان اجتماعات میں عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پی پی 23سے دو امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت اور انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کای ان میں محمد فاروق بھٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار غلام محی الدین شاہ شامل تھے جبکہ ملک عمر حیات، ملک سردار اعظم اور دیگر معززین نے چودھری پرویزالٰہی اور امجد الیاس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پرجوش اور والہانہ استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو میں کامیاب ہونے کے بعد عوام کی محرومیاں ختم کروں گا جن کیلئے ن لیگ نے کچھ نہیں کیا۔ لاوہ کو ماڈل سٹی بناﺅں گا، تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دوں گا اور پورے ضلع میں سوئی گیس، بجلی، پینے کا صاف پانی اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، مین تلہ گنگ روڈ تعمیر کی جائے گی، لاوہ میں ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج اور جدید ہسپتال بھی قائم کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں پاپولر ووٹ ہماری پارٹی کا تھا۔ یہ وقت ہمارے عوامی خدمات کے کاموں کو بھولنے کا نہیں بلکہ یاد کرنے کا ہے۔ سائیکل کے دو پہیے ہوتے ہیں دونوں کامیاب کریں گے تو سائیکل چلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن