کراچی میں گولیاں چلتی رہیں، حادثات، پولیس رضاکار سمیت 10 جاںبحق
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری، بدھ کو بھی تشدد اور فائرنگ کے واقعات اور حادثات میں عورت سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے ماری پور روڈ پر کراﺅن سینما کے نزدیک سے ایک نوجوان 20 سالہ کاشف سومرو ولد اسماعیل سومرو کی لاش ملی جسے سر اور گردن پر دو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ادھر پیر آباد کے علاقے میں فرنٹیئر موڑ کے نزدیک غوثیہ محلے میں 30 سالہ دلاور خان کو نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتول قومی رضاکار کا سپاہی اور سوات کا رہنے والا تھا اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف سکوائر سپر مارکیٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک نوجوان 24 سالہ قاری حبیب کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ موچکہ کے علاقے میں حب ریور روڈ پر یوسف شاہ مزار کے نزدیک سے 45 سالہ برقعہ پوش عورت کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سائٹ کے علاقے میں غنی چورنگی پر احمد فوڈ انڈسٹریز کے نزدیک سے 30 سالہ فیاض کی بوری بند لاش ملی جبکہ اورنگی ٹاﺅن کے علاقے گلشن ضیا میں نامعلوم افراد نے ایک شخص 35 سالہ سلیم کو اغوا کے بعد تشددکر کے ہلاک کر دیا اور اس کی لاش پل کے نیچے پھینک دی۔ علاوہ ازیں میانوالی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق ہو گئے۔ فرنٹیئر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ناصر مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی سجاد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرو مندر چورنگی، نیو ٹا¶ن میں گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار آصف جبکہ سیمینز چورنگی کے قریب فیکٹری کی چھت سے گر کر 18 سالہ آصف جاںبحق ہو گیا۔ ادھر پولیس نے حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے امیدوار فخر السلام کو ق تل کرنے کے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور سیمنٹ کے بلاکس میں بنائے گئے دس دس کلو کے 3 بم برآمد کر لئے۔ ملزموں کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جا رہا ہے۔ ادھر کراچی پولیس نے برنس روڈ بم دھماکے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بال بیرنگ کا ڈیلر ہے، اس کے پاس سے اڑھائی ٹن بال بیرنگ برآمد ہوئے۔ یہ بھی طالبان کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔