• news

11 مئی کو جنوبی پنجاب صوبے کے حامیوں اور مخالفین میں مقابلہ ہو گا: یوسف گیلانی

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم اور سینئر وائس چیئرمین پی پی پی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 11 مئی کو بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کے حامیوں اور اس کے مخالفین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے سینٹ سے دوتہائی اکثریت سے نئے صوبے کی تشکیل کے بارے میں قرارداد منظور کروائی تھی۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام صوبے کی تشکیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دینگے۔ نئے صوبے کی تشکیل کے بارے میں پیپلز پارٹی کی اعلانیہ حمایت کے پیش نظر علاقے کے لوگ بھاری اکثریت سے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔ میرے دور میں ملتان کے ہر حلقے میں ایک ارب روپے سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل ہوئے۔ جمہوریت حکومت کے پانچ سالہ دور میں ملک میں تین کھرب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے جن میں صنعتی، زرعی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ سب سے بڑھ کر پاکستان درآمد کرنیوالے ملک سے گندم برآمد کرنیوالا ملک بن گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن