خسرہ نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی
لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب میں خسرہ کی وباء نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی، جس کے بعد صوبہ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خسرہ سے تینوں بچے لاہور میں جاں بحق ہوئے ان میں سے 2 بچے چلڈرن ہسپتال اور ایک میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ مرنیوالے بچوں کا تعلق گوجرانوالہ، جھنگ اور بہاولنگر سے ہے۔