• news

بلوچستان مےں اس بار بھی مخلوط حکومت کا امکان ہے، غوث بخش باروزئی

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزےراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بلوچستان مےں اس بار بھی مخلوط حکومت بنے گی، بلوچستان کے زےادہ تر بم دھماکوں مےں جرائم پےشہ عناصر ملوث ہےں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل 20 سے 25روز مےں مکمل کرلےں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مےں حالات بلوچستان سے زےادہ خراب ہےں۔ نگران حکومت نے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بالواسطہ رابطے کئے ہےں، بلوچستان مےں اس بار بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن