شورکوٹ: پی پی 79 کے امیدوار نے انتخابی مہم چلانے کیلئے بااثر افراد کو 102 کاریں کرائے پر لیکر دے دیں
شورکوٹ (نامہ نگار) حلقہ پی پی79 میں صوبائی اسمبلی کے ایک امیدوار نے بااثر افراد کوانتخابی مہم چلانے کیلئے 102کاریں دے دیں اور روزانہ فی کار کرایہ بمعہ خرچہ بیس سے تیس ہزار روپے کار والے کو دیا جارہا ہے۔ حلقہ کی عوام نے کہا ہے کہ اب ہم ان لوگوں کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں گے ان کاروں اور پیسے لینے والوں کامحاسبہ کریں گے پیسے دے کر ووٹ لینے والے دوبارہ حلقہ میں آنا پسند نہیں کرتے ہم صرف غریب آدمی کوووٹ دیں گے جو ہمارے مسائل سمجھتا ہو۔