پاکستانی قیدی ثناءاللہ کو یرقان ہو گیا، گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا
اسلام آباد/ نئی دہلی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) چندی گڑھ ہسپتال میں زیرعلاج زخمی پاکستانی قیدی ثناءاللہ کو یرقان ہو گیا اور اس کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثناءاللہ کی جسمانی حالات مسلسل زوال پذیر ہیں۔ ایک اور ذریعہ کے مطابق اگر چندی گڑھ کے ہسپتال میں ثناءاللہ کا بہتر علاج ہو رہا ہے لیکن اس کے سر اور گردن پر اس انداز میں چوٹیں لگائی گئیں جو جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ دریں اثناءبھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی قیدی ثناءاللہ کو پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پاکستانی قیدی پر تشدد کے حوالے سے مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔